آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

اگر میں صدر ہوتا تو ایران کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو ایران کبھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران نے موجودہ حکومت کی بزدلی کی وجہ سے اسرائیل پر حملہ کیا۔ سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے معاملے میں موجودہ حکومت نے جس کمزوری کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ جو بائیڈن نے اسرائیل کی اتنی حمایت نہیں کی جتنی انہیں کرنی چاہیے تھی۔ جو بائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس اور ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا جس سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔ اگر میں دوبارہ صدر بنا تو اسرائیل کو کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button