آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستان کے دورے سے بہت خوش ہوں، آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی جانب پیش رفت ہوگی۔ شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری سے متعلق اہم کام آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا، ہم باہمی طور پر معاشی خوشحالی اور علاقائی سالمیت کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں اضافہ کریں گے، ہم مل کر باہمی مفادات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، غزہ میں 33 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی قائم کرے، عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو چکی ہے، ہم اپنی سرحدوں میں تصادم نہیں چاہتے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب کے حوالے سے آج سعودی وفد کو باضابطہ طور پر ایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا گیا، سعودی وفد کو زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا، سعودی وفد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کا مرکز بننا چاہتا ہے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کی جائے گی، یہ موقع۔ لیکن دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ کی صورتحال پر عالمی ضمیر جاگنا چاہیے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کو بہت تشویش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button