انٹرٹینمنٹپاکستان

دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم سنگھم اگین کے سیٹ سے ایک تصویر وائرل ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم سنگھم اگین کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ کو روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے سیٹ پر پولیس کی وردی میں شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکشن تھرلر سنگھم اگین۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر مداح جہاں خوش ہیں وہیں وہ حیران ہیں کہ حاملہ ہونے کے باوجود اداکارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کر رہی ہیں۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا نے فروری میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button