آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

مسلح ملزمان کا سرکاری سکول میں گھس کر آگ لگنے والے مواد سے دھماکہ

ڈی آئی خان: شمالی وزیرستان میں مسلح ملزمان نے سرکاری اسکول میں گھس کر آتش گیر مواد سے اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عیدک میں داخل ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی تعداد 10 سے 15 بتائی جاتی ہے، شرپسند دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے۔ سکول میں موجود بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سنٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے۔ شرپسند سکول میں گھس کر دھماکہ کر کے فرار ہو گئے۔ جس کے بعد اسکول میں میٹرک کے حالیہ سوالیہ پرچے عوام کے تعاون سے بحفاظت نکال لیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button