آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے صارفین پر 51 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست
اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کی گئی تھی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 17 مئی کو کرے گی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشن اور مینٹی نینس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے شامل ہیں۔ روپے کا مطالبہ کیا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی کی قیمت کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔