آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

آصف زرداری نے ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری بار پاکستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ گزشتہ روز ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق تھے، سینیٹر شیری رحمان صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ تھیں جب کہ سینیٹر شفیق ترین کو محمود خان اچکزئی کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے۔ نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button