آج کی تازہ ترین خبریںدنیا
برازیل: شدید طوفان اور بارشوں کے باعث 100 افراد ہلاک ہوگئے
۔ برازیلیا: برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات جاری ہیں جب کہ طوفان سے 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 128 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 163,000 سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ اور متعدد پل ٹوٹ گئے جب کہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث پورٹو الیگری) شہر کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا اور پورٹو الیگری میں ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم زیر آب آگئے، طیارے، رن وے اور پارکنگ لاٹس کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ 1.45 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔