پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلینڈ کے کپتان کچھ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں؟ لیکن کیوں
! انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کچھ میچز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ لیڈز میں 22 مئی سے شروع ہونے والی 4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل انگلش کپتان جوس بٹلر کی اہلیہ لوئس کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوس بٹلر کی اہلیہ تیسرے بچے کو جنم دینے کی توقع کر رہی ہیں جس کے باعث کرکٹر پہلے چند میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے باعث پاکستان کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ خاندانی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار سکواڈ جوائن کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن نے پیر کو لیڈز میں پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔