آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازقرض اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات قرض پروگرام کے لیے نہیں تھے۔ پارلیمنٹ سے قرض اہداف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معیشت کے بارے ڈیٹا حاصل کیا اور ڈیٹا وصولی کی بعد معیشت کا جائزہ لیکربجٹ کے خدوخال پاکستانی حکام کو بتا دیے ہیں۔ نجکاری اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے اہداف سے بھی پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے۔
اگلے سال کیلئے ٹیکس وصولیوں اور ایف بی آر اصلاحات کیلائحہ عمل سے بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف اورخدوخال کی پارلیمنٹ سیمنظوری کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے یہ پہلی بارہوگا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کردیگا یا اہداف اور خدوخال کی پارلیمنٹ سے منظوری کراکے ان پر عملدرآمدکی تاریخ کا تعین کرے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جون کے آخر میں شروع ہوں گے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کوشش کررہے ہیں کہ یکم جولائی سے پہلے معاہدہ ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button