آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار مزید تیز

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار مزید بڑھ گئی اور ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان جاری رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ہو ا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 21.69 فیصد سے بڑھ کر 23.03 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 27.14 فیصد ،چکنکی قیمتوں میں 11.75 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 8.73 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 7.19 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں1.07 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.70 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 1.52 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد، انرجی سیورکی قیمتوں میں 0.36 فیصد اور سگریٹ کی قیمتوں میں0.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پیاز کی قیمتوں میں پانچ فیصد، سرخ مرچ پاڈرکی قیمتوں میں1.95 فیصد، ایری سکس باسمتی ٹوٹا چاو ل کی قیمتوں میں1.65 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، کایری سکس باسمتی چاول کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، روٹی میں 0.52 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 0.05 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.02 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button