
اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو ہاکی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔ شہلا رضا نے پارلیمنٹ لاجز میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قوانین کے مطابق چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کی کانگریس قانونی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایکٹ آف کانگریس کے تحت موثر انداز میں چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے سے کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، کھلاڑی ہوں تو فیڈریشن کا وجود قائم ہوتا ہے، چند مفاد پرستوں نے ہاکی کے کھیل میں سیاست کو داخل کر دیا ہے۔ جو لوگ کل ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے اقتدار کے لالچ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں، انہیں اپنی اصلیت کا پتہ چل گیا ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ آج بھی ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف نے مجھے صدر منتخب کیا ہے۔ اور حیدر حسین کو جنرل سیکرٹری تسلیم کیا گیا ہے، اس سال قومی سطح کے اہم ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فیڈریشن سے منسلک ٹیمیں شرکت کریں گی۔ شریف ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک وفد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا اور اس وفد میں سابق اولمپئنز اور دیگر ہاکی اولمپئینز شامل ہوں گے۔ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اذلان شاہ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی، اس حوالے سے این او سی مل گیا ہے۔