آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

عمران خان کو باہر آنا ہے یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے ،خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو آزاد کریں، ہمیں بہت جلد دیکھیں گے احتجاجی سیاست کرتے ہوئے، ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنا، جنگ پوری قوم نے لڑی ہے چھپ کر بات کرنے کی کوشش نہیں ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، جنگ فوجیں لڑتی ہیں، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں، کسی ایک بندے نے جنگ نہیں لڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button