آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیا

شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقاتیں!

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر جنرل لی چیا منگ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر جنرل لی چیا منگ نے ملاقات کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں، پاک چین تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔جنرل لی چیا نے کہاکہ چین قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان سے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامور ،علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button