آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیا
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی,بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی ہے جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح ساڑھے 3 فیصد تک بڑھ جائے گی جب کہ رواں سال معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی متوقع ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔