آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
پی ٹی سی ایل کا سروس متاثر ہونے پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں تعطیل کی تصدیق کردی۔کمپنی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون کی سروسز پر ڈیٹا کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ہو فون کی ٹیمیں خدمات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پوری مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔اعلامیہ میں ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔