آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی پی پی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کا اعلان کیا۔رہنما پی پی پی اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آج کی ملاقات دونوں جماعتوں کے قائدین کی ہدایت پر ہوئی اور اس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی اور دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ جس حلقے میں جس جماعت کا رنر اپ تھا وہاں دوسری جماعت حمایت کرے گی۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان فارمولہ طے پاگیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی اور مسلم لیگ (ن) ہماری حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جس حلقے میں پی پی پی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) ہمیں سپورٹ کرے گی اور جس حلقے میں مسلم لیگ (ن)کا امیدوار دوسرے نمبر پر تھا وہاں پی پی پی سپورٹ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button