آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر رنگارنگ تقریبات

شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شان دار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ میں شائقین نےاپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی ۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔