آج کی تازہ ترین خبریں
انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے، مریم نواز

گوجرانوالا: مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا۔ نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔کہ پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس وائرل بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے مار بھگایا تھا، جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔