انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات تک پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کریں، کانگریس مین کا بائیڈن انتظامیہ کو خط

کانگریس کے 30 سے زائد ارکان نے بائیڈن انتامیا کو خط لکھا
امریکی ارکان کانگریس نے مطالبہ کیا کہ صدر بائیڈن انتظامیہ انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرے۔
کانگریس کے 30 سے زائد ارکان نے بائیڈن انتامیا کو خط لکھا۔ خط میں ارکان نے انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت کی۔
کانگریس ارکان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام پر زور دیا جائے کہ وہ زیر حراست سیاسی افراد کو رہا کریں۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے جس کے بعد اب قومی اور صوبائی اسمبلیاں وجود میں آچکی ہیں جب کہ 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
ملک میں وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہوگا۔