آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
PTIانٹراپارٹی الیکشن کیس’5 رکنی بینچ 23 جولائی کو کیس پر سماعت کرےگا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 23 جولائی کو کیس پر سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے جس کیس کو الیکشن کمیشن نے تقریبا ڈیڑھ سال تک جاری رکھنے کے بعد نومبر 2023 میں کالعدم قرار دے دیا تھا۔