ملتان: الیکشن ٹریبونل ملتان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل مسترد کر دی گئی اور الیکشن ٹربیونل نے پی پی 219 سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ادھر الیکشن ٹریبونل نے زین قریشی اور مہرابانو قریشی کو این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔
Check Also
Close