آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

عدت نکاح کیس :عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد: بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی بریت چیلنج کردی۔
خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ اپیلٹ کورٹ نیکیس کے اہم پہلو نظرانداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کالعدم قراردی، اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا، کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے اور دونوں کی سزا بحال کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button