آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانپنجاب

12 اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی پی او سمیت 3 افسر کیخلاف کارروائی

لاہور(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)رحیم یار خان عمران احمد سمیت 3 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او عمران احمد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ رضوان عمرگوندل کو ڈی پی او تعینات کردیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایس پی رحیم یارخان جاویداخترکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان کلیم احمد کو اوایس ڈی بنادیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوں کے حملے کا نشانہ بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button