آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے منعقدہ اجلاس میں ‘الجہاد الجہاد ‘کے نعرے

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہونے والے منعقدہ اجلاس میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹرینز اور پارٹی عہدے داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور و دیگر قیادت کی موجودگی میں ہمارا راستہ الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں و کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ہم واپس نہیں آئیں گے چاہے ہمارے ساتھ جو بھی ہو جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button