آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی
بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔