ٹی 20فائنل؛ بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری
بارباڈوس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
23 رنز کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرگئیں، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت بھی کھاتا کھولے بغیر کیچ آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
فائنل کیلئے بھارت اور جنوبی افریقا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا اور دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارت دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندر جڈیجا، 9 ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ
جنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی