پاکستان

عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقر ری کو چیلنج کر دیا


سائفر کیس میں خصوصی عدالت کا 26 جنوری کا حکم اور سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آبادہائیکو رٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ۔ کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کے حکم کالعدم قرار دیا جائے ، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائی کورٹسے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کا روائی غیر قانونی ہے ۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مر حلے میں داخل ہو چکاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button