آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

کے پی کے عوام خود بھی تبدیلی کے جال میں پھنس اور ملک کو بھی پھنسا دیا ،نواز شریف

خیبرپختونخوا کے عوام ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے شخص کے جال میں کیسے پھنس گئے۔
سوات: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ۔نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوںاور دپچاس لا کھ گھروں کا وعدہ کیا۔ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو ،خیبرپختونخوا کے لوگ بہت سادہ لوگ ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے؟ شرم نہیں آئی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے ؟ لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا، بعد میں ان کو نہ نوکریاں دی نہ ہی کوئی ریلیف دیا ۔انہوں نے کہا کہ میں پورا راستہ دیکھتے آیا ہوں، مجھے تو کو ئی ون بلین ٹری سونامی نظر نہیں آیا ۔ اس نے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں نہ نو کر ی دی نہ کو ئی ریلیف دیا آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے نئے پاکستان کے چکر میں آپ پرانا پاکستا ن بھی تباہ کر دیا ۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ خاتمہ کیا تھا ۔، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے ، اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کیوں اسے موقع دیا۔ وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا ہے۔آپ اس کے جال میں ؛خود بھی پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسا دیا
۔ سب سے پہلے تو آپ کو چکر دیا گیا ہے، 8 فروری کو مجھے نہ چکر دے دینا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم نے حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی۔جن کی حکو مت تھی مجھے بتاؤ کہ انہوں نے کیا بنایا؟
ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ جا ئیں کسی اور وعد ہ کر یں ۔ آئندہ ایسا نہیں کر یں گے۔ ن لیگ کو ووٹ دیںگے تو خیبرپختونخوا کی تقدیر بدل دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button