صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں گے،ہم خیرات نہیں مانگ رہے:نامزد وزیراعلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا، اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔
پشاور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں گے، سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، لیکن حقوق ضرور لیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا ‘اس کی انکوائری ہونی چاہیے، جب پی ٹی آئی کے کچھ سپورٹرز گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا۔رانا ثنا اللہ کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس نے پریس کانفرنس نہیں کی اسے گرفتار کیا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آرز ہیں۔
نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ باتیں چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہوگا۔ اگر میری گرفتاری سے پاکستان کو فائدہ ہوا تو میں تیار ہوں۔ سکے، ہم جوابی کارروائی نہیں کریں گے۔