پاکستان

حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، ان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔
ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کروں گا، ملکر معیشت کو چمکانے کی کوشش کریں گے، شیر ہو یا عقاب، ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے جو دیا ہے اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں۔ ملک کی معیشت ہوگی تو سب لوگ ترقی کریں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ امید رکھنے والوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، جو نوکری کررہے ہیں ان کی تنخواہیں بڑھیں گی، لاکھوں میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button