پاکستان

ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایکسرسائز 2024 کی افتتاحی تقریب

راولپنڈی: ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایکسرسائز 2024 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیم سپرٹ ایکسرسائز 2024 نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبلی میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل مشق کا افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں فوجی مبصرین سمیت 20 دوست ممالک نے شرکت کی، شرکت کرنے والے ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی شریک ہیں، آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور عمان کے فوجی مبصرین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول کے تحت فوجی تعاون کو بڑھانا ہے، پاک فوج کی ٹیم سپرٹ فوجی مشق ہر سال پاکستان میں کی جاتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ یہ مشق ذہنی چستی، جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کے اعلی معیارات کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button