پاکستان

مخصوص نشستوں کے تعین تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں تعین ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موقف اختیار کیا کہ تمام جماعتوں کو نشستیں الاٹ ہونے تک اسمبلی ادھوری رہے گی۔
واضح رہے کہ عارف علوی نے ابھی تک سمری کو منظور یا مسترد نہیں کیا، صرف زبانی موقف سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے چار روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی، ڈاکٹر عارف علوی نے ابھی تک اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button