پاکستاندنیا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم

پشاور: عدالت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو عدلیہ کو پاکستان کے تیسرے کرپٹ ترین ادارے کے طور پر شائع کرنے کے معاملے پر اپنی 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 19 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا کو شامل کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کی جائے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو پیش کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سروے کے دوران مسترد ہونے والے فارمز کی کل تعداد رپورٹ میں شائع کی جائے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو چاہیے کہ وہ رپورٹ میں رائے عامہ کے تمام تناسب کو واضح طور پر شائع کرے، قارئین کے لیے کوئی ابہام باقی نہ رہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 کی رپورٹ کو درست کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے تھی، فیصلے سے یہ تاثر نہیں دینا چاہیے تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔ عدالت موثر، تفتیشی، درست تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو اداروں اور عوام کے لیے مفید ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button