آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دے
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویلنگٹن: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ نیتھن لائن نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیملٹن میں اتوار کو ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 196 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روندرا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈیرل مچل 38، ٹام بلنڈل 0، گلین فلپس 1، سکاٹ کافلن 26، میٹ ہنری 14 اور کپتان ٹم سیڈی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے تباہ کن بولنگ کی اور پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 174 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔