آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان میں آپریشن: 4 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ سے سابق سرکاری افسر بھی جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے علاقے کوٹ کندیاں میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن ٹیم پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button