آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

انصاف کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے۔عالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں انہوں ںے کہا کہ آج کے دن عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں، انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، انصاف کی حد سرحدوں سے ماورا ہے جو امن اور انسانی حقوق کی بنیاد ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا کے مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ہے، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ، ماحولیاتی بحران جیسے مسائل کا حل عدالتی نظام ہے، پاکستانی عدلیہ عالمی انصاف کی کوششوں کے ساتھ کھڑی ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات اور محروم طبقے کی آواز بننا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button