انٹرٹینمنٹپاکستان

ٹائی ٹینک میں ہیروئن کو بچانے والا لکڑی کا تختہ 20 کروڑ میں نیلام

لندن: ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں استعمال ہونے والا لکڑی کا تختہ 718 ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لکڑی کا تختہ طیارے کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے داخلی دروازے کے فریم کا حصہ تھا۔ ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کے بعد فلم کے ہیرو اور ہیروئن اپنی جان بچانے کے لیے لکڑی کے اس تختے پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انھیں احساس ہوتا ہے کہ یہ تختہ صرف ایک شخص کو بچا سکتا ہے۔ نیلامی کی تقریب میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا فلم میں پہنا لباس بھی 125 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button