ثنا جاوید کی سالگرہ: تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31 ویں سالگرہ منائی 25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے انہیں رومانوی سرپرائز دے کر خوش کردیا۔ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں شعیب ملک کو اپنی بیوی کو سرپرائز دینے کے لیے رومانوی تھیم سجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سالگرہ کی تھیم کے لیے قومی کرکٹر نے سیاہ اور سرخ رنگ کا انتخاب کیا، انہوں نے ان دونوں رنگوں کے غباروں سے سجایا اور ثنا جاوید کو سرخ گلابوں کا گلدستہ بھی دیا۔ سالگرہ کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ثنا جاوید نے سرخ لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک نے سیاہ لباس زیب تن کیا۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے سالگرہ کے سرپرائز پر اپنے شوہر شعیب ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جب کہ ثنا جاوید نے پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو 2018 میں پیدا ہوا۔