پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
ایران اور پاکستان کے مفاد میں بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے،
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے، صدر مملکت کا دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
صدر مملکت کا دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور
ایرانی سفیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
ایران -پاکستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،
دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم، بینکنگ تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،
پاکستان چابہار-زاہدان ریل روڈ سے وسطی ایشیا، یورپ اور ترکی کے ساتھ تجارت کیلئے مستفید ہوسکتا ہے،
امید ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو نئی تحریک ملے گی،
ایرانی سفیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے صدر ِپاکستان کیلئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا