آج کی تازہ ترین خبریںکاروبار

عالمی ,مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت مزید گر گئی

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نئی قیمت 2312 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 239,200 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 205075 روپے ہو گئی۔ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ تبدیلی 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button