آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عزت مآب عطاجان مولویوف نے آج وزیر اعظم ہاس میں ملاقات کی۔ ترکمان سفیر نے ترکمان قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر عزت مآب سردار بردی محمدوف اور ترکمان عوام کے قومی رہنما عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کا مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دونوں رہنماں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون خصوصا تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں علاقائی تعاون کے حوالے سے اقدامامت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نیدونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ترکمانستان کے سفیر نے وزیراعظم کو دوطرفہ سرگرمیوں بارے کیا۔ترکمان سفیر جو کہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں، نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button