آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 مئی تک غیر ملکی دورے پر ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے امریکا کا دورہ کیا، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button