کرغزستان کے واقعات میں کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک نہیں ہوا
: پاکستانی سفارتخانہ بشک یک: پاکستانی سفارتخانے بشکیک میں غیر ملکی طلباء پر تشدد میں کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کرغزستان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک نہیں ہوا۔ کرغزستان کی وزارت بین الاقوامی امور کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کرغزستان کی وزارت بین الاقوامی امور نے صورتحال کے حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کر دی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے بھی وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سفارت خانہ زخمی طلبہ کی مدد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی تھی اور پاکستانی طلبہ بھی متاثر ہوئے تھے۔ اور مشتعل کرغیز طلباء نے پاکستانی طلباء کے ہاسٹل پر حملہ کر دیا جس میں متعدد طلباء کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔