آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
سونےکی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونا کتنا سستا ہوا؟
ملک میں مسلسل 6 روز سے بڑھتی ہوئی سونےکی قیمت کو بریک لگ گئی ہے اور آج فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوا ہے۔سونےکی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 3657 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سونےکی قیمت میں مسلسل 6 روز اضافہ ہوا تھا۔پیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہوگئی، یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا۔