آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں 22گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسا مریض دم توڑگیا۔نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں 22 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے۔
ایس ایچ او رشکئی کے مطابق ضلعی انتطامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے مگر مظاہرین نے روڈ کھولنے سے انکار کردیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھرا اور ہوائی فائر نگ کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ کی۔ایس ایچ او نے بتایاکہ احتجاج کے دوران نوجوان سے پستول برآمد کرلی گئی۔
مسلسل 6 گھنٹے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور موٹر وے بلاک ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ احتجاج کے دوران ٹریفک میں پھنسا ایک مریض بھی مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق قانون ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button