آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا’95 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان کے 41اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یکم جولائی سے سات جولائی تک بلوچستان کے 16، خیبرپختونخوا کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے 5 اضلاع اور اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔
بلوچستان میں پولیو کیسز کی تشخیص اور 40 سے زائد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔
ان واقعات کے پیش نظر پولیو سے بچا ؤکی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ ویکسینیشن مہم 41 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں سے 11 اضلاع میں جزوی مہم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button