آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

محمد زبیر نے کہا عمران حکومت گرانے کیلئے باجوہ نے رابطہ کیا، سپریم کورٹ انٹرویو کا نوٹس لے: رؤف حسن

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ ن لیگ کے سابق رہنما محمد زبیر نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ کوئی مہذب ملک ہوتا تو محمد زبیر کے بیان پر انکوائری کمیشن بنتا، سپریم کورٹ محمد زبیر کے اعترافی بیان کا ازخود نوٹس لے، محمد زبیر کا بیان آئین کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کی سازش کی گئی، محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق ہے، محمد زبیر نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کیلئے جنرل باجوہ نے رابطہ کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ محمد زبیر نے کہا مریم نواز، شہباز شریف اور نوازشریف بھی سازش میں شامل تھے، سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، نارووال کے ارسطو نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 سال قید میں رکھا جائے، جعلی ارسطو نے سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھنے کی تجویز دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button