وزیر اعلی پنجاب نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔وزیرِ اعلی نے اربن فلڈنگ کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیںم انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔
مریم نواز نے حکم دیا کہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مثر نگرانی کریں، کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچا کے لیے آگاہی پھیلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔