آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

سعودی گروپ کی سرمایہ کاری، شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئرز خرید لیے

سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا۔
شیل پاکستان لمیٹڈپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے اور پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔ وافی انرجی ایل ایل سی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔مسابقتی کمیشن نے بھی ان حصص کی خریداری کی منظوری دے دی۔
مسابقتی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شیل پاکستان کے تینوں متعلقہ مارکیٹوں میں الگ الگ حصص ہیں لیکن مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد ان مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے متعلقہ مارکیٹوں میں بالا دست ہونے کا باعث بنے گی۔
چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار اور کمپٹیشن کو فروغ دینے کی امید ہے اوریہ پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے میں مدد دے گی۔
دوسری جانب ترجمان شیل پاکستان کے مطابق فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہناتھاکہ لبریکنٹ بزنس کے شیئرز بھی فروخت ہورہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button