آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
100انڈیکس نے 76 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی، 3410پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 76 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور آج جمعرات کے روز اتار چڑھا کے بعد پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3293 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 73 ، 74 اور 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی 4 نفسیاتی سطحوں کو عبور کرگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 76090 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔